LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری۔رواں ماہ اگست میں 44 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاںعمل میں لائیں گئیں ۔ 6,502گاڑیاں و موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 544 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 72 ہزار سے زائد شہریوں اور طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارالحکومت میں مربوط ٹریفک نظام، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ماہ اگست کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 44,078 گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں، مال بردار اور عوامی نقل و حمل کی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔اسلام آبادٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے دوران 14,725 موٹر سائیکل سواروں اور 29,353 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔اسی طرح سنگین نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر 2,662 موٹر سائیکلوں اور 3,840 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا،جبکہ 544 مقدمات بھی درج کیے گئے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے شہریوں میں ٹریفک قوانین کے شعور اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات جاری ہیں ۔اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ نے عوامی مقامات، سرکاری و نجی اداروں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 76 آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا، جن میں 72,737 شہریوں، طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور سڑکوں پر ذمہ دارانہ رویے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد محض جرمانوں یا قانونی کارروائی کا معاملہ نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور محفوظ سفری ماحول کی ضمانت ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، مقررہ رفتار کی پابندی کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور لین ڈسپلن سمیت تمام ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ انہیں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام فراہم کرنا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جہاں خود ڈرائیور اور دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بنتی ہے، وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے، اس لئے قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نفاذِ قانون کے ساتھ ساتھ آگاہی اور تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہری رضاکارانہ طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے ہی وفاقی دارالحکومت میں ایک محفوظ، منظم اور رواں ٹریفک نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام، ٹریفک کی روانی، قانون کی یکساں عملداری اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X