اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ گرفتار۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ گرفتار۔ منشیات اور اسلحہ برآمد۔پولیس نے مجموعی کاروائی کے دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے481 گرام آئس،180گرام ہیروئن اور مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے



