اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں اور ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے تحت پولیس اسٹیشنز میں سروس ڈلیوری مزید موثر بنانے کی ہدایات۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر زون کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، جرائم کی روک تھام، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایس پی صدر زون نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، خصوصاً کار و موٹر سائیکل چوری، راہزنی، ڈکیتی اور پراپرٹی کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کے تمام ارکان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے اور عدم گرفتار ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنز میں SIPS پروٹوکول کے تحت سروس ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جدید پولیسنگ، موثر نگرانی اور ٹیم ورک کے ذریعے جرائم کی روک تھام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ایس پی صدر زون نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون کی موثر عملداری اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی، ڈیوٹی یا عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا



