اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کی استعدادِ کار میں مزید اضافہ، 30 نئی گاڑیاں 27 تھانوں کے حوالے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کی استعدادِ کار میں مزید اضافہ، 30 نئی گاڑیاں 27 تھانوں کے حوالے
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے نئی گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں۔
نئی گاڑیوں کی فراہمی سے تھانوں کی آپریشنل صلاحیت مزید مؤثر ہوگی اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کو شہریوں کی بروقت مدد اور فوری رسپانس میں مزید سہولت میسر آئے گی۔
یہ اقدام اسلام آباد میں مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے،اسلام آباد پولیس جدید وسائل اور بہتر سہولیات کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور خدمت کے عزم پر کاربند ہے۔
نئی گاڑیوں سے فیلڈ ڈیوٹی اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کو مزید تقویت ملے گی۔


