اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے اہم شاہراہوں، عوامی مقامات و تفریحی مقامات اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے اہم شاہراہوں، عوامی مقامات و تفریحی مقامات اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سینئر افسران نے نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری اور موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس افسران و جوانوں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے، انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہنے کی ہدایت کی، ۔ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے کہا کہ پولیس یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ماحول کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔ تمام افسران و جوان مربوط سکیورٹی پلان کے تحت فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ شہری آزادی کی خوشیاں محفوظ اور پ±رسکون ماحول میں منا سکیں





