اسلام آباد (اردو ٹائمز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے میجر جنرل جواد احمد قاضی کو مغربی صحارا میں ریفرنڈم کے لیے اقوام متحدہ کے مشن منیورسوکا نیا فورس کمانڈر مقرر کیا ہے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے میجر جنرل جواد احمد قاضی کو مغربی صحارا میں ریفرنڈم کے لیے اقوام متحدہ کے مشن منیورسوکا نیا فورس کمانڈر مقرر کیا ہے’ پاک فوج اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 35 سال سے زائد عرصے پر محیط قیادت اور آپریشنل تجربے کے حامل میجر جنرل جواد احمد قاضی اس مشن کے لیے کمان، فیلڈ اور بین الاقوامی سطح کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں’ انہوں نے اس سے قبل پاکستان اور بیرونِ ملک کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی ذمہ داریوں سمیت اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان میں ان کی سابقہ تعیناتیوں میں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز اور وزارتِ دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے شامل ہیں۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں، انہوں نے کروشیا کے علاقوں ایسٹرن سلاوونیا، بارانجا اور ویسٹرن سرمیئم میں اقوام متحدہ کی عبوری انتظامیہUNTAES کے ساتھ بھی خدمات انجام دی ہیں’ پاکستان کو اس تقرری پر فخر ہے اور وہ امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کے عزم پر قائم ہے

