اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور، مجموعی کارکردگی، افرادی قوت، لاجسٹکس، سیف سٹی نظام اور ادارہ جاتی استعدادِ کار کا جائزہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور، مجموعی کارکردگی، افرادی قوت، لاجسٹکس، سیف سٹی نظام اور ادارہ جاتی استعدادِ کار کا جائزہ, آئی جی سید علی ناصر رضوی نےتمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاءاینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس دوران پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور، مجموعی کارکردگی، افرادی قوت، لاجسٹکس سپورٹ، سیف سٹی نظام اور ادارہ جاتی استعدادِ کار کا جائزہ لیا گیا۔ موثر پولیسنگ کو منظم بنانے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر بھی غور کیا گیا۔اجلاسوں میں یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں م¶ثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات، شہریوں کی سہولت اور انہیں محفوظ و پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل کوموثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے فورس کی استعدادِ کار میں مسلسل بہتری، موثرانتظامی نظام اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت، باوقار اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں جاری اپ گریڈیشن ورک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی و ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید موثر، جدید اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے انتظامی، پیشہ ورانہ اور ترقیاتی اقدامات کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا




