اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ۔جیب تراشی میں ملوث دو افراد گرفتار کرلیے،زیرحراست افراد سے 11 لاکھ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ۔جیب تراشی میں ملوث دو افراد گرفتار کرلیے،زیرحراست افراد سے 11 لاکھ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔،مقدمہ درج، ملزمان کی شناخت سید عارف اور فقیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے متاثرہ شہری سے منی چینجر سے رقم تبدیل کروانے کے بعد مبینہ طور پر جیب تراشی سے رقم چوری کی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پر شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کےتحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور انسانی ذرائع کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے اور مسلسل تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے

