LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اینٹی وہیکلز لفٹنگ یو نٹ نے کارچوری میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کرکے67 لاکھ مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اینٹی وہیکلز لفٹنگ یو نٹ نے کارچوری میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کرکے67 لاکھ مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، اینٹی وہیکلز لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے موثرکاروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کے دو افراد گرفتار کرکے 67 لاکھ مالیت کی مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ گرفتارملزمان کی شنا خت شاہ نواز اورمشتاق کے ناموں سے ہو ئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں گاڑی چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیلمان ظفر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار “15 پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X