LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد کی موثر کارروائی – ویزا فراڈ میں 4 لاکھ روپے لوٹنے اور پاسپورٹ ضبط کرنے والے ملزم سے رقم واپس کروا لی گئی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ کی ایک شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری نمبر 522/2026 کے تحت ملزم سے شکایت کنندہ کی مکمل رقم انکوائری مرحلے پر ہی واپس کروا لی۔

شکایت کنندہ نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ ملزم نے بیرون ملک ویزا دلوانے کے وعدے پر سال 2024 میں مختلف اوقات میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے 4 لاکھ روپے وصول کیے اور 9 سے 10 ماہ میں ویزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔ تاہم دو سال گزرنے کے باوجود نہ تو ویزا دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ مزید یہ کہ ملزم نے شکایت کنندہ کا پاسپورٹ بھی 2 سال سے اپنے قبضے میں رکھا ہوا تھا۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے ٹال مٹول سے کام لیا اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد نے شکایت موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کا آغاز کیا اور انکوائری مرحلے پر ہی ملزم سے مکمل رقم واپس کروا کر شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔

شکایت کنندہ نے ایف آئی اے کی فوری اور موثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود اور انکوائری افسر اقصیٰ اقبال سب انسپکٹر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ ویزا فراڈ اور اس نوعیت کی تمام شکایات پر سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ ہمہ وقت متحرک ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X