LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) آل پاکستان مرکزی تنظیم تاجران رجسٹرڈ نے معصوم بچی حریم کی تلاش میں مدد دینے والے یا بچی کے بارے میں کسی بھی قسم کی مستند اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے انعام دینے کا اعلان کر دیا

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) آل پاکستان مرکزی تنظیم تاجران رجسٹرڈ نے معصوم بچی حریم کی تلاش میں مدد دینے والے یا بچی کے بارے میں کسی بھی قسم کی مستند اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔آل پاکستان مرکزی تنظیم تاجران رجسٹرڈ کے میڈیا کوآرڈینیٹر عرفان اختر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ معصوم بچی حریم کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات ملنے کی صورت میں فوری طور پر راولپنڈی پولیس کی ہیلپ لائن 15 یا ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جائے تاکہ بچی کو جلد از جلد تلاش کرکے اس کے اہل خانہ تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کی تلاش ایک انسانی اور اجتماعی ذمہ داری ہے، تمام شہری اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کسی شخص کو بچی کے حوالے سے کوئی اطلاع ملے تو اسے فوری طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچائے۔عرفان اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچی حریم کو زندہ سلامت اور خیریت کے ساتھ اس کے والدین سے ملائے۔ آمین۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X