اسلام آباد (اردو ٹائمز) ہنگو کے علاقے شینکئے بانڈہ دلن میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر کیپٹن حمزہ شہید ہوگئے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ہنگو کے علاقے شینکئے بانڈہ دلن میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر کیپٹن حمزہ شہید ہوگئے’ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی گرفتار کیے گئے۔ کارروائی کے دوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے’ شہید کیپٹن حمزہ نے 143 لانگ کورس مکمل کرنے کے بعد کمیشن حاصل کیا اور 6 لائٹ کمانڈو بٹالین میں خدمات انجام دے رہے تھے’ کیپٹن حمزہ کا تعلق پنڈی سینیاں سے تھا۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی پیش کی’

