اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس ریکروٹمنٹ 2026: امیدواروں کی سہولت کے لیے فزیکل ٹیسٹ ریویو بورڈز کا انعقاد۔میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے دوبارہ پیمائش کا موقع فراہم کیا گیا۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس ریکروٹمنٹ 2026: امیدواروں کی سہولت کے لیے فزیکل ٹیسٹ ریویو بورڈز کا انعقاد۔میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے دوبارہ پیمائش کا موقع فراہم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ریکروٹمنٹ 2026 کے سلسلے میں امیدواروں کی سہولت اور بھرتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فزیکل ٹیسٹ کے ریویو بورڈز کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ محمد عتیق طاہر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی رانا عمر فاروق کی نگرانی میں ریویو بورڈز کے دوران ان امیدواروں کو دوبارہ پیمائش کا موقع فراہم کیا گیا جو فزیکل ٹیسٹ کے دوران اپنی جسمانی پیمائش سے مطمئن نہیں تھے۔ریویو کے عمل کے دوران امیدواروں کی جسمانی پیمائش اور متعلقہ مراحل کا مقررہ طریقہ کار کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا گیا، جبکہ تمام کارروائی شفاف انداز میں مکمل کی گئی تاکہ کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ہر امیدوار کو اپنی شکایت کے ازالے کا مناسب موقع مل سکے۔متعلقہ افسران اور عملے نے ریویو بورڈ کے دوران امیدواروں کی سہولت، نظم و ضبط اور مقررہ ضابطہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ امیدواروں کو ان کے تحفظات کے اظہار اور دوبارہ پیمائش کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔سینئر پولیس افسران نے واضح کیا کہ بھرتی کا پورا عمل میرٹ، شفافیت، غیر جانبداری اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق جاری ہے۔ تمام امیدواروں کی جانچ مقررہ معیار اور قواعد و ضوابط کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ اہل اور موزوں امیدواروں کا شفاف طریقے سے انتخاب یقینی بنایا جا سکے







