LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا انسپکٹر جواد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا انسپکٹر جواد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، داؤ پر لگی رقم 75 ہزار 750 روپے، 2 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 75 ہزار 750 روپے، 2 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،موقعہ سے دو موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں،ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہارچوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X