لاہور (اردو ٹائمز) محکمہ داخلہ پنجاب چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل
Share
لاہور (اردو ٹائمز) چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل
پنجاب میں چہلم کی 869 مجالس اور 494 جلوس ہوں گے
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لیں
پاک فوج اور رینجرز کے دستے سکیورٹی انتظامات میں پولیس کی معاونت کریں گے
قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم اور عرس سید علی بن عثمان ہجویری رح کے پُرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے
پنجاب کے 18 اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی 43 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں
مختلف اضلاع میں فوج کی 15 اور رینجرز کی 28 کمپنیاں تعینات ہوں گی
فوج اور رینجرز کے دستے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں تعینات ہوں گے
دستوں کی تعیناتی سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، فیصل آباد اور جھنگ میں ہو گی
فوج اور رینجرز کے دستے پاکپتن، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تعینات ہونگے
وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے لکھا گیا

