LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنگین جرائم میں ملوث 17 جرائم یافتہ افراد گرفتار, منشیات اور اسلحہ برآمد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنگین جرائم میں ملوث 17 جرائم یافتہ افراد گرفتار, منشیات اور اسلحہ برآمد, وفاقی پولیس کے تھانہ گولڑہ، تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ ،تھانہ لوہی بھیر، تھانہ سنبل پولیس نے منشیات فروشی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10 افراد گرفتار کرلیے، گرفتارملزمان سے 712 گرام ہیروئن، 545 گرام چرس ،225 گرام آئس ،10 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 03 پستول برآمد کر لیے ۔ مزید تفتیش جاری ہے، اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے کاروائی کے دوران 07 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X