LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر,ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا پولنگ سٹیشن کا دورہ۔

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیرِ نگرانی جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر کے سلسلے میں ہری پور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
جنرل الیکشن کے دوران 140 سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈیز پولیس افسران سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ہری پور پولیس کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سجاد خان ,ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی موجود تھے۔
ڈی پی او ہری پور نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، غیر جانبداری اور مستعدی سے انجام دیں تاکہ انتخابی عمل پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X