LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید اور 10 زخمی ہو گئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید اور 10 زخمی ہو گئے’ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات حملہ آور کے افغان ہونے کی نشاندہی کر رہی ہے’ شہید ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سینٹرل اسپتال سوات منتقل کر دیا گیا ہے’ وزیراعظم شہبازشریف نے سوات کےعلاقے کبل میں خودکش دھماکےمیں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X