LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

Share

اسلام آباد، 31 جولائی 2026 (اردو ٹائمز): پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر، عالی جناب یرژان کسٹافن نے آج وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے قانون و انصاف، تجارت، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے قازقستان کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی اور مضبوط شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X