LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 624 افراد، 291 گھروں، 37 دکانیں، 13 ہوٹل ،278 موٹر سائیکلوں اور 87 گاڑیوں کو چیک کیا گیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 624 افراد، 291 گھروں، 37 دکانیں، 13 ہوٹل ،278 موٹر سائیکلوں اور 87 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 624 افراد، 291 گھروں، 37 دکانیں، 13 ہوٹل ،278 موٹر سائیکلوں اور87 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X