LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جڑواں شہروں کی معروف اور ممتاز ترین رہائشی منصوبے “ٹاپ سٹی ون” میں مقیم رہائشیوں خاندانوں اور بالخصوص بچوں کے لیے منعقدہ خصوصی اسپورٹس کیمپ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جڑواں شہروں کی معروف اور ممتاز ترین رہائشی منصوبے “ٹاپ سٹی ون” میں مقیم رہائشیوں خاندانوں اور بالخصوص بچوں کے لیے منعقدہ خصوصی اسپورٹس کیمپ “ٹاپ سٹی ون سمر رش 2026اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اس شاندار اسپورٹس سمر کیمپ کا انعقاد ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کنور معیز خان اور انکی بیگم کے خصوصی ویژن اور ہدایت پر کیا گیا تھا، جس کا مقصد گرمیوں کی تعطیلات میں بچوں کو صحت مند اور مثبت تفریح فراہم کرنا تھا۔ یہ کیمپ یکم جولائی سے 14 جولائی 2026 تک جاری رہا، جس میں سوسائٹی کے بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا دو ہفتے جاری رہنے والے اس اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں اور ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا، جن میں کرکٹ، فٹ بال، گالف، سائیکلنگ ریس، والی بال اور بیڈمنٹن شامل تھے۔ اس کے علاوہ، کیمپ کی خاص بات بچیوں کے لیے منعقد کی جانے والی خصوصی “سیلف ڈیفنس” (خود حفاظتی) کی کلاسز تھیں، جنہیں شرکاء اور والدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا کیمپ کے آخری روز (14 جولائی) کو ایک پروقار اختتامی اور تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس باوقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ٹاپ سٹی ون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حاجی غلام یاسین تھے۔ انہوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، دیگر انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی حاجی غلام یاسین نے کہا “ٹاپ سٹی ون صرف ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے، اور ہمارے سی ای او کنور معیز خان کا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ یہاں کے رہائشیوں کو بہترین اور عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند طرزِ زندگی بھی فراہم کیا جائے۔ یہ سمر کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور بچوں کا جوش و خروش دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے ٹاپ سٹی ون کے رہائشیوں اور والدین نے اس بہترین اقدام پر ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ اور آرگنائزنگ ٹیم کی کاوشوں کو دل کھول کر سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تعمیری اور تفریحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو موبائل اور کمپیوٹر اسکرینز سے دور کر کے کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کیا جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X