اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ کا دورہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات،انٹری مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے اور بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران اے آئی جی لاجسٹکس نے آئی جی اسلام آباد کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کے انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی انتظامات، انٹری مینجمنٹ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام افسران و اہلکار مستعدی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، آنے جانے والے تمام افراد کی جامع اور مؤثر چیکنگ یقینی بنائی جائے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نفری کو پیشگی بریف کیا جائے اور تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ تعینات کیا جائے۔ مزید برآں، تمام سینئر پولیس افسران پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ”اوپن ڈور پالیسی” کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجھک کھلی کچہری میں آ سکتا ہے، کیونکہ ان کے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو مقررہ ٹائم فریم کے اندر میرٹ پر نمٹا کر اس کی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کی جائے۔ مزید برآں، انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں عوامی ملاقات کے مقررہ اوقات کی پابندی کریں، شہریوں سے بروقت ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کریں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں نمایاں مدد مل رہی ہے







