اسلام آباد (اردو ٹائمز) شہید ایف سی اہلکار ماجد خان کو ان کے آبائی گاؤں صوابی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) شہید ایف سی اہلکار ماجد خان کو ان کے آبائی گاؤں صوابی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا’ تفصیلات کے مطابق یارحسین کےقاسم پلہ سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے شہید جوان ماجد خان ولد گل محمد خان کاکا کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں بکیانو کلی میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں علاقے کے عمائدین،سرکاری حکام،سیاسی و سماجی شخصیات نےشرکت کی۔شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ فوجی افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

