LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) پاکستان میں گرین موبیلٹی کے نئے دور کا آغاز نپون ایچ ای وی نے جاپانی ہائیڈروجن گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور جدید بیٹری ٹیکنالوجی متعارف کرا دی سابق وفاقی وزیر ایس ایم منیر نے تاریخی منصوبے کا افتتاح کر دیا، جدید جاپانی ٹیکنالوجی پاکستان میں توانائی کے محفوظ مستقبل، درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی اور صنعتی ترقی کی نئی امید بن گئی

Share

لاہور (اردو ٹائمز) پاکستان کی آٹو موبائل اور توانائی کی صنعت میں ایک نئے اور تاریخی باب کا آغاز کرتے ہوئے نپون ایچ ای وی (نپون ایچ ای وی) نے جدید جاپانی ہائیڈروجن موبیلٹی ٹیکنالوجی، ہائیڈروجن پر مبنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور جدید بیٹری سلوشنز کو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کرا دیا۔ اس تاریخی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر اور ملک کی ممتاز کاروباری شخصیت ایس ایم منیر تھے، جبکہ تقریب میں جاپان اور پاکستان سے نپون کے اعلیٰ حکام، یو بی ایل کے سینئر نمائندگان، صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، ڈیلرز اور قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا تیزی سے متبادل توانائی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھ رہی ہے، ایسے میں پاکستان کے لیے بھی جدید گرین موبیلٹی ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ نپون ایچ ای وی کا پاکستان میں آغاز صرف ایک نئی کمپنی یا نئی گاڑیوں کی لانچ نہیں بلکہ ملک میں جدید، ماحول دوست اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ سفری نظام کی بنیاد رکھنے کی ایک سنجیدہ اور دور رس کاوش ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہر سال درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جس کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں متبادل توانائی پر مبنی جدید ٹیکنالوجی نہ صرف قومی معیشت کو سہارا دے سکتی ہے بلکہ مستقبل میں ایندھن کی درآمد پر انحصار کم کرنے، ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے، توانائی کے نئے ذرائع متعارف کرانے اور جدید صنعتی ترقی کی راہیں بھی ہموار کر سکتی ہے۔

نپون ایچ ای وی نے اپنی جدید مصنوعات میں ہائیڈروجن پر مبنی گاڑیاں، مسافر کاریں، موٹر سائیکلیں، جدید لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجی اور توانائی ذخیرہ کرنے کے جدید نظام متعارف کرائے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو عالمی معیار کی محفوظ، کم خرچ، ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کمپنی مستقبل میں پاکستان میں ایک مکمل گرین موبیلٹی اور کلین انرجی ایکو سسٹم قائم کرنے کے وژن پر بھی کام کر رہی ہے ایس ایم منیر نے افتتاح کیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر، ممتاز صنعتکار اور معروف کاروباری رہنما ایس ایم منیر نے نپون ایچ ای وی کی انتظامیہ کو پاکستان میں جدید جاپانی ہائیڈروجن ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دنیا تیزی سے صاف توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو بھی اس تبدیلی کا حصہ بننا ہوگا۔ نپون ایچ ای وی نے پاکستان میں جدید جاپانی ہائیڈروجن ٹیکنالوجی متعارف کرا کے ایک قابلِ تحسین قدم اٹھایا ہے۔ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے منصوبے نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، قیمتی زرمبادلہ کے تحفظ، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور جدید صنعتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ میں نپون ایچ ای وی کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ ادارہ پاکستان میں عالمی معیار کی جاپانی ٹیکنالوجی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرے گا حکومت، نجی شعبے اور مالیاتی اداروں کو مل کر ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفالت، صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی استحکام کی جانب لے جائیں جدید جاپانی ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، حارث خان
اس موقع پر نپون جاپان کے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر حارث خان نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے اور یہاں جدید، ماحول دوست اور متبادل توانائی پر مبنی ٹرانسپورٹ کے بے شمار مواقع موجود ہیں نپون ایچ ای وی صرف نئی گاڑیاں متعارف کرانے نہیں آیا بلکہ ہمارا مقصد پاکستان میں مستقبل کی گرین موبیلٹی کی بنیاد رکھنا ہے۔ جاپانی ٹیکنالوجی ہمیشہ معیار، اعتماد، جدت اور پائیداری کی علامت رہی ہے۔ ہم پاکستان میں ایسی جدید ہائیڈروجن موبیلٹی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں جو نہ صرف صارفین کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرے گی بلکہ مستقبل میں توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور ماحول کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ صرف ایک لانچ نہیں بلکہ پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ نپون ایچ ای وی پاکستان کو صرف ایک کاروباری مارکیٹ نہیں بلکہ ایک طویل المدتی شراکت دار سمجھتا ہے۔
“ہم پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، تربیت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے برسوں میں مقامی صنعت بھی عالمی معیار کی گرین موبیلٹی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان مستقبل میں ہائیڈروجن موبیلٹی کے میدان میں خطے کا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔”
پاکستان کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنا ہوگا، کیپٹن (ر) عامر رضا زیدی

نپون پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن (ر) عامر رضا زیدی نے کہا کہ نپون ایچ ای وی کا پاکستان میں آغاز ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا تیزی سے صاف توانائی اور متبادل ایندھن کی طرف بڑھ رہی ہے “پاکستان ہر سال درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جس سے ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اگر ہم ایک مضبوط، خود مختار اور پائیدار معیشت چاہتے ہیں تو ہمیں جدید متبادل توانائی کی جانب بڑھنا ہوگا۔ نپون ایچ ای وی اسی سوچ کے ساتھ پاکستان آیا ہے تاکہ عالمی معیار کی جاپانی ٹیکنالوجی کو پاکستانی صارفین تک پہنچایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی صرف گاڑیوں کی فروخت تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ایک مکمل ہائیڈروجن موبیلٹی اور جدید بیٹری ایکو سسٹم قائم کرے گی ہمارا مقصد ایک ایسا جامع نظام تشکیل دینا ہے جہاں جدید گاڑیاں، ہائیڈروجن ٹیکنالوجی، انرجی اسٹوریج سلوشنز، جدید بیٹری سسٹمز اور مستقبل کی نقل و حمل ایک دوسرے سے مربوط ہوں۔ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان میں صاف توانائی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت کو تقویت ملے گی اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ممکن ہوگی انہوں نے کہا کہ نپون ایچ ای وی مستقبل میں پاکستان بھر میں اپنا ڈیلر نیٹ ورک، تکنیکی معاونت، تربیتی مراکز، جدید ورکشاپس اور بعد از فروخت خدمات کو بھی فروغ دے گا تاکہ صارفین کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آ سکیں۔
مالیاتی ادارے جدید اور ماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں، چوہدری قیصر اقبال
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو بی ایل کے گروپ ہیڈ چوہدری قیصر اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مالیاتی شعبہ ہمیشہ ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتا آیا ہے جو قومی ترقی، جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوں۔
“یو بی ایل کو نپون ایچ ای وی جیسے وژنری منصوبے کے ساتھ وابستہ ہونے پر فخر ہے۔ دنیا تیزی سے گرین انرجی، ہائیڈروجن موبیلٹی اور جدید ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھ رہی ہے، اور پاکستان کے لیے بھی یہی راستہ معاشی استحکام، توانائی کے محفوظ مستقبل اور صنعتی ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔ مالیاتی اداروں کا فرض ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی بھرپور سرپرستی کریں جو ملک میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست معیشت کے فروغ کا باعث بنیں انہوں نے کہا کہ جدید توانائی کے منصوبے نہ صرف قومی ترقی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار، نئی صنعتوں کے قیام اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان کی معیشت کے لیے ایک امید افزا پیش رفت
تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نپون ایچ ای وی کا پاکستان میں آغاز صرف ایک کاروباری منصوبہ نہیں بلکہ قومی معیشت، توانائی کے شعبے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے، قیمتی زرمبادلہ کے تحفظ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور جدید صنعتی ترقی کے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے تو متبادل توانائی پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ناگزیر ہے نپون ایچ ای وی کی جانب سے متعارف کرایا گیا جدید ہائیڈروجن موبیلٹی تصور مستقبل میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نئی جہت متعین کر سکتا ہے۔ جدید گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، انرجی اسٹوریج سسٹمز اور جدید بیٹری ٹیکنالوجی کے امتزاج سے نہ صرف صارفین کو بہتر، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ قومی معیشت کو بھی طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے۔
کمپنی نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری، جدید جاپانی ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی صنعت کے فروغ، تکنیکی مہارت کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت، نجی شعبہ، مالیاتی ادارے اور صنعتی حلقے مل کر پاکستان کو جدید، ماحول دوست اور پائیدار توانائی کی جانب لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، محفوظ اور مضبوط معاشی مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
نپون ایچ ای وی کے بارے میں نپون ایچ ای وی جدید جاپانی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو ہائیڈروجن موبیلٹی، جدید گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، الیکٹرک ٹرانسپورٹ اور مستقبل کی سفری ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی معیار کے حل فراہم کر رہا ہے۔ کمپنی کا مقصد دنیا بھر میں صاف، محفوظ، کم خرچ اور ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ دینا ہے۔
نپون بیٹریز کے بارے میں
نپون بیٹریز جدید لیتھیم، سوڈیم آئن اور انرجی اسٹوریج سسٹمز کی تیاری میں عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ کمپنی رہائشی، تجارتی اور صنعتی شعبوں کے لیے جدید توانائی ذخیرہ کرنے کے حل فراہم کرتی ہے اور مستقبل کی صاف توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X