راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکی تھانہ صادق آباد میں کھلی کچہری
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکی تھانہ صادق آباد میں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں ایس پی راول ڈویژن،ایس ڈی پی او نیوٹاؤن سرکل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں شہریوں نے آرپی او کو براہ راست اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں، جن پر آر پی اونے متعلقہ افسران کوقانون کے مطابق شہریوں کے مسائل حل کر کے متعلقہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے، شہریوں کے انکی دہلیز پر مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے کھلی کچہریاں اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انکے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، بابر سرفراز الپا آرپی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ صادق آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ایس پی راول ڈویژن، ایس ڈی پی اونیو ٹاؤن سرکل سمیت دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہریوں نے آر پی او کو براہ راست اپنی شکایات درخواستیں پیش کیں۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں اور شکایات پر قانون کے مطابق شفاف، غیر جانبدار اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقررہ ٹائم فریم کے اندر تفصیلی رپورٹ بھجوائی جائے، اس موقع پر آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا راولپنڈی ریجن پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ کھلی کچہریاں عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بعد از کھلی کچہری آرپی اوبابر سرفراز الپا نے تھانہ صادق آباد کا دورہ بھی کیا، دورے کے دوران تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، محر ر دفتر سمیت دیگرمتعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں،آرپی او نے کہا کہ پولیس افسران اپنے دفاتر اور تھانوں میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور قانون کے مطابق برتاؤ کو یقینی بنائیں اور عوام کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

