LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) رشتے کے تنازعہ پر شہری اور اسکی دو بیویوں کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) رشتے کے تنازعہ پر شہری اور اسکی دو بیویوں کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار، تہرے قتل کی واردات میں ملوث مزکورہ اشتہاری نصیر آباد پولیس کو رواں سال فروری سے مطلوب تھا، اشتہاری کے دو ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے, چکلالہ پولیس نے آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا, چرس اور شراب کے خلاف کاروائی میں شہر کے چار تھانوں کی حدود میں چار افراد گرفتار، آر اے بازار پولیس نے 01 کلو 700 گرام چرس، ریس کورس نے ،20 لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے 10 لیٹر، اور نیو ٹاؤن پولیس نے 10 لیٹر شراب، برآمد کر کے الگ مقدمات درج کر لیے, چکلالہ پولیس نے شراب فروش کو حراست میں لیکر 80 لیٹر شراب برآمد کرلی، مذکورہ شخص سے خالی بوتلیں ،ڈھکن اور سٹیکر برآمد ہوئے پولیس نے معمول کی کاروائی میں مشکوک شخص کو چیک کیا تو شراب برآمد ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا, ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس ، چکلالہ اور تھانہ گجر خان کے علاقوں میں کی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X