LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی نے تمام برانچ انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور سیف سٹی ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد ہونیوالے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے تمام برانچ انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیف سٹی ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران انہوں نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی، ان پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے، جرائم کی بیخ کنی، ”پکار-“15 اور دیگر ہیلپ لائنز پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس کے ریسپانس کو مزید بہتر بنانے، ہیلپ لائنز پر رابطہ کرنے والے شہریوں کو بہترین رہنمائی فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فیلڈ افسران کو بروقت آگاہ رکھنے، ٹریکر سسٹم کے ذریعے ضلع بھر میں گشت کرنے والی پولیس گاڑیوں کی مؤثر نگرانی، اور وائرلیس کنٹرول کے ذریعے بروقت مواصلاتی رابطے کو یقینی بنانے سے متعلق افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا پریشانی کی صورت میں فوری طور پر ”پکار-“15 یا ون انفو ایپ کے ذریعے اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X