LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جراءم کے انسداد اور جراءم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلءے موثر کریک ڈاؤن جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جراءم کے انسداد اور جراءم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلءے موثر کریک ڈاؤن جاری ۔سنگین جراءم میں ملوث تین مجرمان اشتہاریوں سمیت 16 جراءم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلءے جراءم کے انسداد اور جراءم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلءے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ گولڑہ،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ سہالہ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,210 گرام چرس ، 1,215 گرام ہیروءن،1,174 گرام آءس،80 بوتلیں شراب، ایک خنجر اور مختلف بور کے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کءے گءے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلءے چلاءی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ءی گءی۔ایس ایس پی سیکورٹی آپریشنز اسلام آباد سلیمان ظفر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلءے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاءے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لاءن ”پکار ”15- پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جراءم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X