LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آءی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کی سیف سٹی ٹیکنیکل ٹیم اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آءی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کی سیف سٹی ٹیکنیکل ٹیم اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ۔میٹنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام آباد میں مقیم چاءنیز نیشنلز کے لءے کءے گءے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈی آءی جی سکیورٹی نے افسران کو سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سیف سٹی کی ٹیکنیکل ٹیم اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں مقیم چاءنیز نیشنلز کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جاءزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آءی جی سکیورٹی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ڈی آءی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سکیورٹی ڈویژن کے محرران کے ساتھ بھی میٹنگ کی جس میں سکیورٹی سے متعلقہ امور، سرکاری ریکارڈ کی دیکھ بھال اور دفتری نظم وضبط کا تفصیلی جاءزہ لیا گیا۔ انہوں نے محرران کو ہدایت کی کہ تمام سکیورٹی سے متعلقہ معاملات بروقت نمٹاءے جاءیں، ریکارڈ ہر لحاظ سے مکمل اور درست رکھا جاءے، جبکہ تفویض کردہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی جاءیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کی مؤثر نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X