LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کا چالان کرنے کے ساتھ ان کی موٹرسائیکل بھی ایک روز کے لیے بند کر دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لین لائن کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 20 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی جا چکی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X