اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔ سنگین جرائم میں ملوث آٹھ جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار، تھانہ سمبل،تھانہ سبزی منڈی،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 215 گرام چرس،904 گرام ہیروئن، 236 گرام آئس ،20 بوتل شراب ،ایک خنجراورایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔

