LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اورایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی، اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، فول پروف سکیورٹی انتظامات، جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے، منتظمین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X