اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔مزید براں مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی موثر چیکنگ یقینی بنانے، سکیورٹی کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ریڈ زون کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا تمام افسران و اہلکار ہر وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے اور سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت اور موثر سکیورٹی کے درمیان بہترین توازن برقرار رکھا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ اور پراعتماد محسوس کریں


