LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد ۔ڈی جی سیف سٹی نے پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میںاردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں سیف سٹی اسلام آباد اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی جی سیف سٹی کے سامنے رکھے، انہوں نے پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X