اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں، زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میں بھجو ائیں تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتوں میں بھجوائیں،جرائم پیشہ گروہ کے لاپتہ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائے،پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے،رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں کو بھی یقینی بنائیں،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی


