اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو مختلف منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ اور اے ڈی ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کے ساتھ میٹنگ کی ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار، فنڈز کے استعمال اور بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پولیس افسران اور شہریوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان کے ساتھ بھی میٹنگ کی ۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی اقدامات، حساس مقامات کی سکیورٹی اور جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مو¿ثر اور تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے ایچ الیون پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف سہولیات کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ عوام کو بروقت، شفاف اور مو¿ثر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس خدمت مراکز عوام دوست طرزِ عمل اور جدید سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کریں۔آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم کینٹین کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کینٹین میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار، صفائی ستھرائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری اور پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و جوانوں کو بھی معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے







