LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، تمام سینئر افسران کی شرکت

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، تمام سینئر افسران کی شرکت۔اجلاس میں سکیورٹی، کرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، سیف سٹی توسیع منصوبوں، آئی ٹی انیشییٹوز اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ٹائم فریم دیتے ہوئے اہم ٹاسک سونپے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، کرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، سیف سٹی توسیعی منصوبوں، آئی ٹی انیشی ایٹوز اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران کو واضح ٹائم فریم دیتے ہوئے اہم اہداف اور ذمہ داریاں تفویض کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام شعبے باہمی رابطے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، بروقت رسپانس اور موثر نگرانی کے نظام کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے، پٹرولنگ کے نظام میں بہتری اور ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں سیف سٹی منصوبوں کی توسیع، جدید کیمروں کی تنصیب، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور آئی ٹی بیسڈ اسمارٹ پولیسنگ اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی موثر نگرانی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔قبل ازیں سید علی ناصر رضوی نے ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس سے سیف سٹی کے پبلک سیفٹی ٹیکنیکل انیشی ایٹوز کے حوالے سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، سیف سٹی منصوبوں کی اپ گریڈیشن، نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنانے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحفظ، اسمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کیلئے جدید آئی ٹی اقدامات کو مزید مو¿ثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور فوری پولیس سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X