اسلام آباد (اردو ٹائمز) معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی اتحاد و اتفاق کی برکات سے ممکن ہوا،مولانا ابوبکر صابری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی اتحاد و اتفاق کی برکات سے ممکن ہوا،مولانا ابوبکر صابری
معرکہ حق بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ پر وزیراعظم شہباز شریف،
فیلڈمارشل عاصم منیر کو مبارکباد اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں
شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس رحمہ اللہ کی شہادت ناقابل برداشت ہےامن وامان اور راوداری کا علم بلند کرنے والے شخص کی شہادت امن وامان کا قتل ہے۔..
معرکہ حق کے حوالے سے آج جو جوش جذبہ نظر آرہا ہے قابل تحسین ہے مولاناابوبکرصابری صدرپاکستان علماءکونسل اسلام آباد،مدرسہ معہد القرآن زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہےجس صلاحیت کا مظاہرہ ہماری افواج پاکستان نے کیا وہ قابل تحسین ہے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم کو اپنی پاک افواج پر فخر ہے مولانا ابوبکر صابری نے کہا کہ پورے پاکستان میں معرکہ حق کے ایک سال ہونے پر جذبہ نظر آ رہا ہےمعرکہ حق عظیم کامیابی تھی یہ ہمارے لیے فخر ہے دہشتگردی صرف پاکستان کیلیئے نہیں دنیا اور خطے کے لیے ایک ناسور ہے اس وقت پاکستان کی دنیا بھر میں بھرپور نمائندگی کی قوم متحد ہو تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ جنگ میں ہزاروں جانیں اگر ہم قوم بن کر کام کریں تو سب کچھ ممکن ہے امتحانات اور بھی ہیں مگر آگے بھی ہمیں اسی جذبے اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا . پاکستانی قیادت نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہم سب ایک پیج پر ہیں اور نے ہمیشہ ملکی سلامتی کے لیے کیے گئے فیصلوں کا ساتھ دیا۔
معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی باہمی اتحاد و اتفاق کی برکات سے ممکن ہوئ۔
معرکہ حق بنیان مرصوص کی بدولت اللہ تعالٰی نے پاکستان کو بے انتہا کامیابی دی۔ مولانا ابوبکر صابری نےکہا کہ ذولفقار علی بھٹو نےایٹمی صلاحیت کی بنیاد رکھی اورقائدمسلم لیگ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکےکرکے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایا ، فیلڈمارشل حافظ سیدعاصم منیر ،وزیراعظم۔میاں شہباز شریف ،ائیرچیف مارشل نےجرات ،حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیاکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اورپاکستان کی عالمی ساکھ کو بحال کیا،
حج کے ارکان کو مکمل سیکھ کر حج کیجئےحج اور عمرہ تواتر کے ساتھ کرنے سے گناہ سے چھٹکارا اور ہمیشہ برکت ہوتی ہے۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس رحمہ اللہ کی شہادت ناقابل برداشت ہےامن وامان اور راوداری کا علم بلند کرنے والے شخص کی شہادت امن وامان کا قتل ہے۔

