LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی پوٹھوہار،ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، کینٹ اور سول لائنز سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی او نے تھانہ اور سرکل وائز کارکردگی کا جائزہ لیا، اور ہدایات دیں، سی پی او نے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ڈی پی او کینٹ چوہدری خالد کو تعریفی لیٹر سے نوازا، سی پی او نے بہترین کارکردگی پر 24 افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، ناقص کارکردگی پر 2 تفتیشی افسران کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم، سی پی او نے افسران کو جرائم کی روک تھام پر مزید فوکس کرنے کی ہدایات دیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہیں جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، کینٹ اور سول لائنز سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی او نے تھانہ اور سرکل وائز کارکردگی کا جائزہ لیا، اور ہدایات دیں، سی پی او نے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ڈی پی او کینٹ چوہدری خالد کو تعریفی لیٹر سے نوازا، سی پی او نے بہترین کارکردگی پر 24 افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر سبطین الحسنین،ایس ایچ او ویسٹریج سب انسپکٹر غازی حسنین حیدر ،ایس ایچ او ائیر پورٹ سب انسپکٹر محمد ابراہیم، ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر محمد جاوید،ایس ایچ او آراے بازار سب انسپکٹر سجاد احمد ،ایس ایچ او ریس کورس سب انسپکٹر محمد گلتاج، انسپکٹر جمیل احمد، سب انسپکٹر محمد شہزاد، سب انسپکٹر صفدر حسین، سب انسپکٹر تنویر احمد، سب انسپکٹر فخر اقبال، سب انسپکٹر رجب علی، سب انسپکٹر ظفر حیات، سب انسپکٹر ذوالفقار حیدر، سب انسپکٹر ضیافت، سب انسپکٹر اورنگزیب، سب انسپکٹر طاہر ایوب، سب انسپکٹر نعمان عزیز، سب انسپکٹر عامر عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرحت عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم اکبر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ظہیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گلفام شمشاد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف فاروق شامل ہیں، سی پی او نے ناقص کارکردگی پر 2 تفتیشی افسران کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا، سی پی او نے افسران کو جرائم کی روک تھام پر مزید فوکس کرنے کی ہدایات دیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ کرایہ داری اور ملازمین کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے، سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہیں جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X