اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔ سرچ آپریشن کے دوران 492افراد،213گھرانوں،60ہوٹلوں،49دکانیں، 188موٹر سائیکلوں اور 80گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین افغان شہریوں سمیت 28مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو رائفلیں بھی برآمد کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 492افراد،213گھرانوں،60ہوٹلوں،49دکانیں، 188موٹر سائیکلوں اور 80گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین افغان شہریوں سمیت 28مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

