اسلام آباد (اردو ٹائمز) صدر بیرونی کے علاقہ میں روات سے فرار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) صدر بیرونی کے علاقہ میں روات سے فرار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ, جوابی کاروائی میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ کے دو ملزمان ہلاک, ہلاک ملزمان ساتھیوں کی مدد سے کچھ دیر قبل روات پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے، ملزمان نے صدر بیرونی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھینی اورفرار ہو رہے تھے، صدر بیرونی پولیس نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے صدر بیرونی پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی, ہلاک ملزمان نے چار ماہ قبل روات کے علاقہ میں فائرنگ کر کے گارڈ کو قتل جبکہ دیگر افراد کو زخمی کیا تھا, واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے, ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے, تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں رات گئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار، شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، گرفتار ڈاکو قبل ازیں اسلام آباد میں ڈکیتی اوراسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے، چار منشیات سپلائر گرفتار ساڑھے 05 کلو سے زائد چرس برآمد ، رتہ امرال پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیکر 02 کلو 960 گرام گجر خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر ایک کلو 560 گرام چرس برآمد کی چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، صادق آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل رقم 25 ہزار موبائل فون برامد کر لیا، پیرودھائی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں چار سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا، صادق آباد پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب شخص گرفتار کر لیا متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے دوست سے امانتا گاڑی لی جو واپس نہیں کی واقعہ کا مقدمہ رواں سال درج کیا گیا، شراب فروشی کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور پانچ عدد ٹن برآمد کر لے، پیرودھائی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 08 عدد 10 شراب ٹن برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیے

