LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے خاتمہ کیلئے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت متحرک۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا رات گئے اعلیٰ سطح اجلاس

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے خاتمہ کیلئے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت متحرک۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا رات گئے اعلیٰ سطح اجلاس، پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری، متحرک جرائم پیشہ گینگز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کا حکم۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت رات گئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں، انہوں نے افسران کو احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف بلا امتیاز اور موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا اور اس سلسلے میں سخت احتساب کیا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز نے قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور اسلحے کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کیے،انہوں نے “نشہ اب نہیں” مہم کو مزید تیز کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت بھی کی،ایس ایس پی آپریشنز نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان، عادی مجرمان اور متحرک گینگز کی فوری گرفتاری یقینی بنانے سمیت موٹر سائیکل اور کار چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کیے،مزید برآں، ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی کہ نائٹ پٹرولنگ کو مزید موثر، فعال اور بامقصد بنایا جائے جبکہ تمام پٹرولنگ یونٹس کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں بہتری لائی جا سکے، عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دی گئی کہ وہ روزانہ دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت درخواست گزاروں کی داد رسی پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوںنے اعلان کیا کہ ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ وہ خود لیں گے، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات دیے جائیں گے جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں، اور واضح کیا کہ صرف وہی افسران ٹیم کا حصہ رہیں گے جو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X