اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ ایس ایچ او عون عباس کی سربراہی میں حسن اے ایس آئی نے ھمراہ پولیس ٹیم سہالہ عظیم ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ایک شخص کو حراست میں لے کر شراب برآمد کر لی
مزید کارروائی میں علاقے میں دوران گشت پڑتال ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ۔
( علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس ۔ )
ایس ایس سواں خرم اشرف کی ایس ایچ او تھانہ سہالہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش ۔

