کراچی (اردو ٹائمز) منگھوپیر میں افسوسناک واقعہ، نہر میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق
Share
کراچی (اردو ٹائمز) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں منگھوپیر نہر میں ڈوبنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ایس ایچ او منگھوپیر خان بوہڑ اپنی ٹیم اور انٹیلیجنس اسٹاف کے ہمراہ موقع پر موجود رہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت اور رہائش کے حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔



