LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گرو ہ کے دو ارکان گرفتار

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گرو ہ کے دو ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھیننے گئے14 مو ٹر سائیکل اورنقدی بر آمد، ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گرو ہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھیننے گئے14 مو ٹر سائیکل اورنقدی بر آمدکرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمدجو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیںجس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاو¿ن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15پر فوری اطلا ع دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X