اسلام آباد (اردو ٹائمز) اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑ ی کارروائی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑ ی کارروائی۔,کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لا کھوں روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد، گرفتار ملزمان کا اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں کا ر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکا رڈ یافتہ منظم گر وہ کے چارارکان کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چھ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئی۔ گرفتارملزمان کی شنا خت ذیشان،محمد رضوان،اعجاز اور عبدلمالک کے ناموں سے ہو ئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں کا ر چوری کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جوادطا رق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

