اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ڈائریکٹوریٹس کا اہم اجلاس۔ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے ادارہ جاتی کارکردگی اور فلاحی منصوبوں کا جامع جائزہ لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ڈائریکٹوریٹس کا اہم اجلاس۔ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے ادارہ جاتی کارکردگی اور فلاحی منصوبوں کا جامع جائزہ لیا، این ای ایس اسکول سسٹم کے تعلیمی معیار اور انتظامی امور، این پی ایف کے ہاوسنگ پراجیکٹس، ایگری بزنس اور آئی ٹی سے متعلق جاری و مجوزہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس فاونڈیشن کے تمام ڈائریکٹوریٹس کا ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پولیس فاونڈیشن کے ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی،اس موقع پر ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ادارہ جاتی کارکردگی اور فلاحی منصوبوں کا جامع جائزہ لیا، جبکہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے جاری مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں ،این ای ایس اسکول سسٹم کے تعلیمی معیار، تدریسی بہتری اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا، جبکہ افسران نے نیشنل پولیس فاونڈیشن کے جاری ہاوسنگ پراجیکٹس کی پیش رفت، ایگری بزنس کے فروغ کیلئے اقدامات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ،ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے، شفافیت کو فروغ دینے اور عوامی خدمت کے معیار کو بلند کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے،اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران کو آئندہ کے لیے واضح ٹاسکنگ اور ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ادارے کے تمام اقدامات کو مربوط، موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن پولیس افسران و جوانوں اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گا




