LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد اسرائیلی خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ کردی گئیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد اسرائیلی خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ کردی گئیں’ تفصیلات کے مطابق جیسیکا باخار 5 سال قبل اسرائیل منتقل ہوئی تھیں اور فروری میں اپنے اہلخانہ سے ملنے کے لیے استنبول پہنچی تھیں جہاں ترک پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا’ جیسیکا پر اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے کا الزام تھا اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ وہ ترکیے میں فلسطین نواز گروپس کی ایک مہم کا بھی ہدف تھیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے ترک شہریوں کو بے نقاب کر رہے تھے’ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حکام کو گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکا کی مداخلت سمیت شدید سفارتی دباؤ ڈالا جس کے بعد جیسیکا کو رہا کیا گیا اور ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیل منتقل کر دیا گیا’ اب ترک میڈیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے لے کر آیا جن میں کہا گیا ہے کہ جیسیکا کو اسرائیل ڈی پورٹ کیا گیا تھا، وہ 18 فروری کو استنبول ائیرپورٹ سے ترکیے چھوڑ کر روانہ ہوئیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اسرائیلی ریسکیو آپریشن نہیں ہوا’ جیسیکا باخار پر اب ترکیے میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے’ خیال رہے کہ ترکیے کے قانون کے تحت کسی غیر ملکی فوج میں حکومت کی اجازت کے بغیر خدمات انجام دینا جرم ہے جس پر ایک سے تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ اسرائیل میں مرد و خواتین دونوں کے لیے فوجی خدمات لازمی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X