اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران687افراد،328 گھرانوں،86 ہوٹلوں،146دکانیں، 348موٹر سائیکلوں اور 127 گاڑیوں کو چیک کیا گیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران687افراد،328 گھرانوں،86 ہوٹلوں،146دکانیں، 348موٹر سائیکلوں اور 127 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین افغان شہریوں سمیت 45 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران687افراد،328 گھرانوں،86 ہوٹلوں،146دکانیں، 348موٹر سائیکلوں اور 127 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین افغان شہریوں سمیت 45 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں۔

