LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی اقدامات اور تھانہ جات میں تعمیراتی کاموں وعوامی سہولت کے خصوصی منصوبہ جات کا جائزہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی اقدامات اور تھانہ جات میں تعمیراتی کاموں وعوامی سہولت کے خصوصی منصوبہ جات کا جائزہ ۔تمام افسران کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، پولیسنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اورجدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی اپنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان اور ڈائریکٹر سپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔آئی جaی اسلام آباد نے اسلام آباد کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کے جاری اور مجوزہ اقدامات، تھانہ جات میں جاری تعمیراتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کئے گئے منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کارکردگی رپورٹس طلب کیں اور مختلف شعبوں میں بہتری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے، پولیسنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات کیے جائیں۔مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے اکاﺅنٹس آفیسر اور ایڈمن آفیسر کے ساتھ میٹنگ میں سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچز کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور مالی نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے “اوپن ڈور پالیسی کے تحت” کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ سکتا ہے۔ میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، اور کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد مل رہی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X